ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب مرزا سہیل عامر کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد

لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق مرزا سہیل عامر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں جبکہ سیکرٹری سروسز مبشر رضا کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔ محمد رشید چوہدری اسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بورڈ آف ریونیو کو تبدیل کرکے انکو کلکٹر کنسالیڈیشن قصور تعینات کیا گیا ہے۔