ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں، الاﺅنس میں اضافے کا کوئی بل زیرغور نہیں: ترجمان

لاہور (خصوصی رپورٹر) سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے ترجمان نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ ارکان کی بنیادی تنخواہ 60 ہزار روپے کرنے کا مطالبہ اور ڈیلی الاﺅنس 650روپے سے بڑھا کر 5000روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس خبر کو جس انداز میں پیش کیا گیا ہے وہ قطعی طور پر درست نہیں۔ ایسا کوئی معاملہ پنجاب اسمبلی کے بزنس میں شامل ہے اور نہ ہی ایسا کوئی بل زیرغور ہے۔ اس ضمن میں 23جون 2014ءکو ایک ممبر کی جانب سے بل جمع کرایا گیا تھا جسے سپیکر پنجاب نے رد کر دیا تھا اور یوں اس بل کو اسی وقت سے مسترد تصور کیا جانا چاہئے تھا۔