ایک تصویر ایک کہانی
ریاست 22 سال کی عمر میں مغل پورہ کے علاقہ میں وہیل چیئر پر بچوں کے کھلونے فروخت کرتا ہے اس نے بتایا کہ والد نشئی ہے کماتا نہیں مگر وہ معذور ہو کر بھی وہیل چیئر پر کھلونے فروخت کرتا ہے اس نے مزید کہا کہ ایک بہن ہے اور تین بھائی ہیں سب سے بڑا ریاست ہی ہے ریاست بچپن میں چھت سے گر گیا تھا جسکی وجہ سے دونوں ٹانگوں سے معذور ہوگیا۔ پڑھ لکھ بھی نہیں سکا دوران علاج والد ڈاکٹروں کے ساتھ جھگڑ کر اسے ہسپتال سے لے یا جسکی وجہ سے مکمل علاج نہ ہو سکا ریاست روزانہ کے 5 سے 6 سو روپے کماتا ہے اور رقم اپنے پاس رکھتا ہے اور خود گھر کا خرچہ چلاتا ہے۔ (فوٹو : عابد حسین)