لوگوں کی تلاشی مانگنے والے عمران کی اپنی تلاشی شروع ہوگئی: قمرزمان کائرہ
لاہور (خبرنگار) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کی تلاشی مانگنے والے عمران خان کی اپنی تلاشی شروع ہوگئی، حکمران جماعت اپنے احتساب سے گریزاں ہے، پیپلزپارٹی غریبوں اور متوسط طبقے کیلئے تاریخ ساز منشور دے گی۔ یہ باتیں انہوں نے پیپلزپارٹی لاہور کے سیکرٹری جنرل محمد اسرارالحق بٹ کی طرف سے عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر لاہور کے صدر حاجی عزیزالرحمن، بیگم ثمینہ خالد گھرکی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جے آئی ٹی کے حق میں نہیں تھے لیکن سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنا دی۔