محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے شیروں کی دوسرے صوبوں اور بیرون ملک منتقلی کیلئے حکمت عملی تیار کرلی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب نے صوبے میں شیروں کی کثیر تعداد کے پیش نظر ان جانوروں کا ملک کے دیگر صوبوں اور بیرون ملک چڑیا گھروں کے جانوروں سے باہمی تبادلہ بارے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اور جلد اس ضمن میں رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائیگا۔ اس وقت محکمہ جنگلی حیات کے پاس 67 شیر موجود ہیں جن میں سے 32 سفاری پارک، 18 لاہور چڑیا گھر، 12 بہاولپور چڑیا گھر جبکہ 4 لوئی بھیر اور ایک مری پارک میں موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب خالد عیاض خان نییہ بات گذشتہ روز اپنے دفتر میں جنگلی جانوروں کی نسل میں اضافے بارے بلائے گئے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔