پانی کی سپلائی بہتر بنانے کیلئے واسا جون کے آخر تک مزید 10 ٹیوب ویل نصب کرے گی
لاہور(خبر نگار) مختصر المدتی منصوبہ بندی کے مطابق شہریوں کے لیے واسا جون کے آخر تک پانی سپلائی کو بہتر کرنے کے لیے مزید 10 ٹیوب ویلوں کی تنصیب کرے گی جبکہ پی ایچ اے سے 10 واٹر باؤزر ٹینک لے کر پانی کی طلب کو فوری طور پر پورا کرے گا۔ رکن قومی اسمبلی ملک پرویز اور کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار لاہور کے مختلف علاقوں میں پانی سپلائی اور مون سون کے لیے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔