ایل ڈبلیو ایم سی کا شدید آندھی و بارش کے بعد صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے متعدد آپریشنز
لاہور(خبر نگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) نے شہر میں گزشتہ روز شدید آندھی و بارش کے بعد صفائی کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے متعدد آپریشنز کئے جن میں شہر کے اہم مقامات اور سڑکوں کی مکینیکل سویپنگ اور واشنگ شامل ہے۔ ترجمان ایل ڈبلیوایم سی جمیل خاور کے کہنا ہے کہ ادارہ آئندہ دنوں میں بھی بارشوں کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کر رہا ہے۔