نادرا اہلکار سٹیڈیم کے داخلی راستوں پر بائیومیٹرک سسٹم سے شائقین کی شناخت کرتے رہے
لاہور (سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے موقع پر نادرا نے سٹیڈیم کے تمام داخلی راستوں پر بائیومیٹرکس سسٹم کی سہولیات مہیا کر رکھی تھیں جس کا مقصد کسی بھی مشکوک شخص کی فوری شناخت کے لئے مطلوبہ معلومات کو فوری طور پر حاصل کیا جا سکے۔ آنے والے شائقین کی بائیو میٹرکس مشین کے ذریعے تصدیق کی گئی۔