”مسلم لیگ ن کو امریکی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے اقتدار میں لانے کا تاثر غلط ثابت کرنا ہو گا“

لاہور (پ ر) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمٰن بن محمد نے جامع مسجد محمدی سنت نگر فردوس پارک میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن کی کامیابی سے یہ تاثر پھیلایا جا رہا ہے کہ نواز شریف کو امریکی ایجنڈے کی تکیل کے لئے اقتدار میں لایا گیا ہے۔ انہیں اس تاثر کو غلط ثابت کرنا ہو گا۔ وہ صرف عوام کی فلاح و بہبود اور پاکستان کو اقوام عالم میں باعزت اور باوقار قوم بنانے کیلئے عوامی ووٹ کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں۔