ڈی سی او نے برانڈرتھ روڈ پر پلازوں کے نقشوں میں مناسب فائر سیفٹی انتظامات نہ ہونے پر نقشوں کی منظوری روک دی

ڈی سی او نے برانڈرتھ روڈ پر پلازوں کے نقشوں میں مناسب فائر سیفٹی انتظامات نہ ہونے پر نقشوں کی منظوری روک دی

لاہور (خبر نگار) ڈسٹرکٹ کورآر ڈینیشن آفیسر لاہور رضوان محبوب نے برانڈرتھ روڈ پر پلازوں کے نقشوں میں مناسب فائر سیفٹی انتظامات نہ ہونے کی بنا پر نقشوں کی منظوری روک دی۔ یہ فیصلہ ڈی سی او نے ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس میںسنایا۔ ڈی سی او لاہور نے پلازوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ پہلے اپنے نقشوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں اور پھر اگلی میٹنگ میں دوبارہ ان کیسوں پر کوئی فیصلہ کیا جا سکے گا۔