ڈرون حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی اور غیر قانونی ہیں: قمر الزماں بابر

لاہور (خبر نگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے وائس چیئرمین قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا ڈرون حملوں کو قانونی قرار دینا بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان نے دنیا کے امن کی خاطر بے پناہ قربانیاں دی ہیں مگر ہمیں ان کا اچھا صلہ نہیں ملا۔ بین الاقوامی برادری نے بھی ڈرون حملوں کیخلاف موثر آواز نہیں اٹھائی۔ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے غیر قانونی ہیں، اقوام متحدہ انہیں رکوانے کیلئے کردار ادا کرے۔ اجلاس میں چودھری لئیق احمد، آغا شوکت، وقار احمد، امجد عبید، شیخ نور حسین، خالد، اعجاز، منظور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔