چین کے وزیراعظم کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے: محفوظ مشہدی

لاہو ر(پ ر) چین کے وزیراعظم کا دورہ پاکستان کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سنی اتحاد کونسل چین کے وزیراعظم کے دورئہ پاکستان کا پرجوش خیرمقدم کرتی ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے گیارہ معاہدے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور قابل تحسین اقدام ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سنی اتحاد کونسل و نومنتخب ممبر پنجاب اسمبلی پیر سید محفوظ شاہ مشہدی نے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سردار محمد خان لغاری، ڈاکٹر وحید سرور بٹر، صاحبزادہ عثمان علی، صاحبزادہ نعیم عارف نوری اور شاہد نذیر قادری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیئرمین سنی اتحاد کونسل و نومنتخب ممبر پنجاب اسمبلی سید محفوظ شاہ مشہدی نے مزید کہا کہ بجلی کے بحران کا خاتمہ میاں نواز شریف کی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل میاں شہباز شریف کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی کا خیرمقدم کرتی ہے۔