چین کے ساتھ معاہدے خو ش آئند ہیں: حامد رضا

لاہور (سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ معاہدے خوش آئند ہیں۔ حکومت امریکہ اور بھارت کی بجائے چین سے تعلقات کو مزید مضبوط بنائے۔ چین کو چھوڑ کر امریکہ سے تعلقا ت بڑھانا ماضی کی حکومتوں کی غلطی تھی۔ قوم نئے حکمرانوں کے دعوﺅں اور وعدوں پر عمل کی منتظر ہے۔ میاں نواز شریف اور عمران خان کے لئے آزمائش کا وقت شروع ہوچکا ہے۔ عسکری و سیاسی قیادت باہمی مشاورت سے دہشت گردی پر قومی پالیسی تشکیل دے۔ طالبان کے حامی اور سرپرست انہیں ہتھیار پھینکنے اور حکومتی رٹ تسلیم کرنے پر آمادہ کریں۔