پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر عظمت رسول کا اعزاز

پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر عظمت رسول کا اعزاز

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے اسسٹنٹ پروفیسر عظمت رسول کو امریکہ کی صف اول کی تعلیمی درسگاہ فلوریڈ اسٹیٹ یونیورسٹی نے ”کالج لیڈرشپ ایوارڈ “سے نوازا ہے۔ عظمت رسول امریکی یونیورسٹی کے سکول آف کمیونیکیشن میں فل برائٹ ڈاکٹورل امیدوار ہیں۔ فلوریڈا سٹیٹ یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ ڈین آف اکیڈیمک افئیرز مسٹر گیری آر ہیلڈ نے اپنے خط میں پی ایچ ڈی سکالر عظمت رسول کی یونیورسٹی کے لئے تحقیقی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک شاندار اور غیر معمولی کامیابی ہے۔ عظمت رسول کی خدمات اور تحقیقی کامیابیوں کے اعتراف میں امریکی یونیورسٹی میں تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے انہیں مبارکباد دی ہے۔