پشاور میں مذہبی رہنما¶ں کی گاڑی پر خودکش حملہ غیر ملکی کارروائی ہے: میاں مقصود

لاہور (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے پشاور میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں مذہبی رہنما¶ں کی گاڑی پر خود کش حملہ غیر ملکی ایجنڈوں کی کارروائی ہے۔ انہوں نے جو کہا حکمران شہریوں کو امن فراہم نہ کر سکیں۔ انہیں حکمرانی کا کوئی حق نہیں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے محسوس ہوتا ہے کہ مفاد پرست حکمرانوں نے مفاہمتی پالیسی کے تحت عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کر م پر چھوڑا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارگردی ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے۔ کر اچی، پشاور سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔ دہشتگردی کی ان کارروائیوں کی تحقیقات کی جائیں اور امن و امان کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ مسلم لیگ ن اتحادی حکومت کے انجام سے سبق سیکھتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔