پاکستان سے نکالے گئے برطانوی صحافی کے علیحدگی پسند بلوچوں سے تعلقات تھے

پاکستان سے نکالے گئے برطانوی صحافی کے علیحدگی پسند بلوچوں سے تعلقات تھے

لاہور( نیوز ڈیسک) پاکستان میں 11مئی کو ہونیوالے انتخابات کی تیاریاں زوروں پر تھیں کہ دو روز قبل ایک برطانوی صحافی ڈیکلن والش کو اچانک اسلام آباد طلب کرلیا گیاجہا ں ایک سادہ لباس میں ملبوس افسر نے اسے ایک خط تھمایا جس میں اسے ”ناپسندیدہ“ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث72گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔ ٹائمز کے ایڈیٹر نے پاکستانی حکام سے اس سلسلے میں بات کرنا چاہی مگر وہ کچھ سننے کو تیار نہیں تھے۔ ایک غیر ملکی صحافی کو یوں اچانک کیوں ملک سے نکل جانے کیلئے کہاگیا اور کون سی ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث تھا یہ معمہ تھا،ذرائع کے مطابق برطانوی صحافی ڈیکلن والش کے بلوچ علیحدگی پسندوں سے روابط تھے وہ پاکستانی حکام کی طرف سے باغیوں،سرگرم کارکنوں اور وکلاءکے غائب ہونے اور قتل و غارت کے حوالے سے بڑی احتیاط سے تحقیق کر رہا تھا،اس کی یہی مشکوک سرگرمیاں اسے پاکستان سے نکالے جانے کا سبب ہیں۔