پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیر اہتمام بیگم پورہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ شاہدرہ کے علاقے بیگم پورہ میں ڈینگی کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ثمینہ سعید ڈاکٹر ناہید ندیم، ڈاکٹر طارق محمود میاں، ڈاکٹر سعید احمد، ڈاکٹر طاہر چودھری، ڈاکٹر احمد نوید بھٹی نے کیمپ میں مریضوں کا چیک اپ کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ کا مقصد مریضوں کو ڈینگی بخار سے متعلق آگاہ کرنا ہیں۔