پاکستان آگہی پروگرام، اساتذہ اور طالبات کا ایوان کارکن تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل نظریاتی یونٹوں کے مختلف سکولوں میں لیکچر

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ رحمان گرلز ہائی سکول بیڈن روڈ کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لئے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول راوی روڈ‘ گورنمنٹ ہائی سکول باغبانپورہ اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول موضع جادہ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 638 تھی۔