ورلڈ پاسبان ختم نبوت یوم تکبیر پر مظاہرے کرے گی

لاہور (پ ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت پاکستان کی ایٹمی سالگرہ 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں تجدید عہد کے حوالہ سے مظاہرے کرے گی۔ دریں اثناءتنظیم خدمت خلق پاکستان کے چیئرمین دینی و سماجی رہنما محمد شفیق قادری نے کہا کہ تنظیم خدمت خلق 28 مئی کو یوم تکبیر انتہائی بھرپور انداز سے منائیگی۔