نگران حکمران جی ایس ٹی میں اضافہ کا فیصلہ پارلیمنٹ پر چھوڑ دیں: شاہانہ فاروقی

لاہور (لیڈی رپورٹر) ق لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر شاہانہ فاروقی نے کہا ہے کہ جی ایس ٹی میں اضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ بجلی، ادویات کی قیمتوں میں اضافے مسائل زدہ عوام پر ظلم ہے۔ نگران حکمران یہ فیصلے آئندہ پارلیمنٹ پر چھوڑ دیں۔ ریلیف کے منتظر عوام کو تکلیف دینا ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مایوسی کی کوئی بات نہیں 11 مئی کی رات غیبی ہاتھ حرکت میں آیا اور جیتے ہوئے امیدوار ہار گئے۔