نواز شریف نے بے روزگار نوجوانوں کو قرضے فراہمی کے منصوبے کی منظوری دیدی

لاہور (فرخ سعید خواجہ) مسلم لیگ (ن) نے بے روزگار نوجوانوں کے لئے چھوٹے قرضے جاری کرنے کے لئے ”روزگار بنکوں“ کے قیام کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جس کی نامزد وزیراعظم نواز شریف نے منظوری دے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بے روزگاری نوجوانوں کو قرض دینے کے لئے بنکوں کے لئے وفاقی بجٹ 2013-2014ءمیں رقوم رکھی جائیں گی اور بے روزگار نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے بہت کم مارجن پر قرضے ”روزگار بنکوں“ سے جاری کئے جائیں گے۔ نوجوان ان قرضوں سے ورکشاپ‘ ڈرائی کلین‘ سائیکل شاپ‘ چکیں بنانا‘ جیولری گھروں میں بنانے کے لئے دکانیں کھول سکیں گے۔