نوازشریف کی تدبیر سے قوم کی تقدیرضروربدلے گی: ناصراقبال خان

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سابق میڈیا کوآرڈی نیٹر اورپرویزی آمریت کے سیاسی اسیر محمدناصراقبال خان نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کے تدبر اوران کی تدبیرسے ملک وقوم کی تقدیرضرور بدلے گی۔ اب سیاہ اندھیرے صرف چنددن کے مہمان ہیں، ہماری قیادت کی دوررس اصلاحات سے شہرقائدؒ سمیت پاکستان میں روشنی اورامن کی خوشبو لوٹ آئے گی۔