نوازشریف نے ملک وقوم کی وکالت کاحق ادا کر دیا: رمضان صدیق بھٹی

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ممبرپنجاب اسمبلی رمضان صدیق بھٹی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نے اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ کے ساتھ حالیہ ملاقات میں ملک وقوم کی وکالت کاحق ادا کر دیا۔ پاکستان کوسول ایٹمی ٹیکنالوجی کی اشد ضرورت ہے، چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کا پاکستان کو سول ایٹمی ٹیکنالوجی کی فراہمی کاوعدہ ایک بڑا بریک تھرو ہے۔ گوادر بندرگاہ آپریشنل ہونے سے پاکستان میں معاشی ترقی کا ایک نیا دورشروع ہوگا۔