میاں شہباز شریف کی بطور وزیر اعلیٰ نامزدگی خوش آئند ہے: نصیر احمد جٹ

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے کارکن نصیر احمد جٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے ایک بار پھر میاں شہباز شریف کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرنا خوش آئند ہے۔ آئندہ 5 برسوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے کے ساتھ ساتھ مہنگائی اور بے روزگاری پر بھی قابو پا کر عوام الناس کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔