مولانا محمد اشرف سیالوی عظیم دینی پیشوا اور محقق تھے: قاضی مظفر اقبال رضوی

لاہور (پ ر) چیئرمین سنی ایکشن کمیٹی قاضی مظفر اقبال رضوی نے کہا ہے کہ شیخ الاسلام خواجہ قمر الدین سیالوی کے منظور نظر ممتاز عالم دین ابوالحسنات حضرت مولانا محمد اشرف سیالوی کے انتقال سے قوم ایک عظیم دینی پیشوا اور محقق سے محروم ہو گئی ہے۔ انہوں نے پوری زندگی خدمت دین کیلئے وقف کئے رکھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی رحلت سے علمی حلقوں میں جو خلا پیدا ہو گیا ہے وہ ایک مدت تک محسوس ہوتا رہے گا۔