معذور افراد کی بحالی کے لیے کیمپ

لاہور ( پ ر) انتظامیہ اسحاق ہارون ہسپتال شام نگر چوبرجی لاہور نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے معذور افراد کی بحالی کے لئے 28، 29 مئی صبح 9:30 تا 4:30 کیمپ کا اہتمام کیا ہے۔ 15 سال سے 45 سال کے ایسے گونگے بہرے، نابینا،ذہنی و جسمانی معذور افراد جو ٹریننگ اور ملازمت کے قابل ہیں، ان کو مفت ویل چیئر، ٹرائی سائیکل، آلہ سماعت اور مصنوعی اعضاءفراہم کئے جائیں گے۔