مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہر دور میں میں قومی مفادات کی حفاظت کی: خواجہ عمران نذیر

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری وممبر پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پاکستانیت کی علامت اورتعمیروترقی کی ضمانت ہے۔ بحیثیت وزیراعظم میاں نوازشریف کے دونوں ادوار میں پاکستان اورچین کے درمیان دوستانہ تعلقات کو تقویت ملی۔ زیرک اور دوراندیش میاں نوازشریف نے جنوبی ایشیاءمیں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کیلئے چین سے سول ایٹمی ٹیکنالوجی مانگ لی ہے جس پر وزیراعظم چین لی کی چیانگ نے اپنے بھرپورتعاون کا وعدہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہر دور میں پاکستان کے قومی مفادات کی بھرپوروکالت کرتے ہوئے ان کی حفاظت کو یقینی بنایا۔