مسلم لیگ ن نے بجٹ میں ریلیف دینے، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی حکمت عملی تیار کر لی

لاہور ( آئی این پی)مسلم لےگ (ن) نے پہلے بجٹ مےں عوام کو بھر پور رےلےف دےنے ‘بجلی کی لوڈشےڈ نگ پر قابوپانے اور بلو چستان مےں حکو مت سازی کےلئے حکمت عملی تےار کر لی مسلم لےگ (ن) کے صدر مےاں نوازشرےف نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کے غلط پالےسیوں نے خزانہ خالی کر دےا ہے مگر مشکل ترےن حالات مےں بھی بجلی کی لوڈشےڈنگ سمےت تمام مسائل کا حل کرنے کےلئے سخت اقدامات کےے جائےنگے‘ قوم سے کےے جانےوالے تمام وعدے پورے ہونگے۔ پاکستان مسلم لےگ (ن) کا مشاورتی اجلاس لاہور مےں مےاں نوازشر ےف کی صدارت مےں ہوا جس مےں نامزد وزےراعلیٰ پنجاب مےاں شہباز شرےف‘ چودھری نثار علی خان‘ سےنےٹر اسحاق ڈار‘ مہتاب خان عباسی‘ ثناءاللہ زہری‘ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور سےنےٹر پروےز رشےد سمےت دےگر نے شر کت کی جبکہ مسلم لےگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مےاں نواز شر ےف کی صدارت مےں ہونےوالے اجلاس مےں مرکز‘ پنجاب اور بلوچستان کے پہلے بجٹ مےں عوام کو بھرپور رےلےف دےنے کے ساتھ بجلی کے بحران کے حل کےلئے سخت اور اہم اقدامات کرنےکا فےصلہ کےا گےا ہے جسکے لےے مےاں نوازشر ےف نے متوقع وزےر خزانہ سےنےٹر اسحاق ڈار اور مےاں شہباز شرےف کو بھی خصوصی ہداےات جاری کی ہےں بلوچستان مےں حکومت سازی کےلئے وہاں کے صوبائی صدر ثناءاللہ زہری کے ساتھ طوےل مشاورت کے بلوچستان مےں حکومت سازی کی بھی حکمت عملی طے کی گئی ہے جسکا اعلان آئندہ چند روز مےں کر دےا جائےگا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مےاں نوازشرےف نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن‘ لوٹ مار اور غلط پالےسیوں کی وجہ سے خزانہ خالی ہو چکا ہے جبکہ دوسری طرف ملک مےں بجلی کے بدترےن بحران نے بھی عوام کو انتہائی مشکلات کا شکار کر دےا ہے اسکے باوجود ہم ماےوس نہےں ہیں اور حکومت مےں آتے ہی تمام مسائل کے حل کےلئے سخت اور مشکل ترےن فےصلے کرےنگے تو عوام کو جلد سے نجات دلائی جا سکے۔ مر کز کے ساتھ پنجاب اور بلوچستان مےں بھی مسلم لےگ (ن) کی حکومت اپنے پہلے بجٹ مےں عوام کو بھرپور رےلےف دےگی۔