مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں عوام کو جلد ریلیف فراہم کرے گی: حاجی سرور بیگ

لاہور (پ ر) حلقہ پی پی 157 مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی سرور بیگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دے کر ثابت کردیا ہے کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو کہ عوام کے ہر مسئلہ حل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ مسلم لیگ ن نواز شریف اور شہباز شریف کی سربراہی میں عوام کو جلد ریلیف فراہم کرے گی۔ مسلم لیگ ن اصل میں غریبوں اور مزدوروں کی پارٹی ہے، بیروزگاری اور دوسرے مسائل حل کرنا ن لیگ کی اولین ترجیح ہوگی۔