مسلم لیگ ن ملک میں روشن انقلاب لائے گی، عوام کو ریلیف ملے گا، مسلم لیگی ارکان اسمبلی

مسلم لیگ ن ملک میں روشن انقلاب لائے گی، عوام کو ریلیف ملے گا، مسلم لیگی ارکان اسمبلی

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے نومنتخب ممبران قومی اسمبلی ملک ریاض، شیخ روحیل اصغر، مہر اشتیاق احمد اور حید عالم خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب سمیت ملک بھر سے منتخب ہونے والے تمام سیاسی جماعتوں کے منتخب ممبران اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور یقین دلاتی ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ممبران قومی اسمبلی نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملک ریاض نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن لوڈشیڈنگ سے خاتمے کو اوین ترجیح دے گی۔ شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ نواز شریف کی ماضی میں حکومتی کارکردگی اور شہباز شریف کی موجودہ پانچ سالہ کارکردگی گواہ ہیں کہ نواز شریف، شہباز شریف ملک میں روشن انقلاب لائیں گے۔ مہر اشتیاق نے کہا کہ نواز شریف کی موٹرویز اور شہباز شریف کی میٹرو بس جیسے کامیاب منصوبوں کے بعد ان پانچ سالوں میں مسلم لیگ ن کراچی سے پشاور تک بلٹ ٹرین چلائے گی۔ وحید عالم خان نے کہا کہ غریب اور متوسط آبادیوں کو بالخصوص صحت کی سہویات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہو گی۔ نواز شریف نے خادم اعلیٰ شہباز شریف کو حکومتی سطح پر اس سلسلے میں تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے۔