لاہور میں خسرہ نے مزید 3 بچوں کی جان لے لی

لاہور (نیوز رپورٹر) خسرہ سے مزید 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ میوہسپتال کے چلڈرن ہسپتال میں داخل لاہور کی 6 سالہ ثنائ، ایک سالہ حلیمہ زہرہ اور ایک سالہ عثمان انتقال کرگئے۔ لاہور میں مرنے والے بچوں کی تعداد63جبکہ پنجاب میں تعداد 100 سے تجاوز کر گئی، مجموعی طور پر مرنے والے بچوں کی تعداد163ہوگئی۔ 24 گھنٹوںکے دوران لاہور میں 70 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب نے خصوصی مہم کے تحت 29 لاکھ بچوں کو خسرے سے بچاﺅ کی ویکسیئن لگائی مگر ابھی تک اس کے موثر نتائج سامنے نہ آ سکے، محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ خسرے سے بچاﺅ کے انجکشن لگنے کے بعد اسکے اثرات 2 سے 3 ہفتے بعد سامنے آتے ہیں اور امید ہے کہ مئی کے آخر تک لاہور میں خسرے کے مریضوں اور اموات میں کمی واقع ہو جائے گی۔