لاہور میں ایک کروڑ سے زائد کے ڈاکے، سب انسپکٹر کی گاڑی چوری

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکو¶ں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکو¶ں نے گارڈن ٹا¶ن میں ممتاز کے گھر سے 16 لاکھ مالیت، جوہر ٹا¶ن میں ڈاکٹر محمود کے گھر سے 13 لاکھ نقدی، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ملتان روڈ پر اکرم اور اس کی فیملی سے 5 لاکھ نقدی، زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکو¶ں نے کنال ویو ہا¶سنگ سوسائٹی میں ڈاکٹر شاہدہ خورشید سے 12 لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور کار، گلشن راوی عمر مارکیٹ میں عرفان رفیق کے دفتر میں گھس کر ساڑھے 8 لاکھ اور دو موبائل فون، اسلام پورہ آخری سٹاپ کے قریب فرحان سے 5 لاکھ روپے اور موبائل فون، سٹی رائے ونڈ میں سرور محمود سے 80 ہزار اور موٹر سائیکل، وحدت کالونی میں احمد علی اور اس کے دوست سے 90 ہزار اور دو موبائل فون، لاہور سکینڈری ایجوکیشن بورڈ کے سامنے سے اُم نور اور اس کی دوست سے 60 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے گلبرگ کے علاقہ میں عبداللہ مسعود کے گھر سے 15 لاکھ مالیت، جنوبی چھا¶نی کے علاقہ بھٹہ چوک میں فواد نعیم کے گھر سے 9 لاکھ مالیت، اقبال ٹا¶ن میں رحمت علی کے گھر سے 6 لاکھ مالیت، ڈی ایچ اے فیز 8 میں راجہ عظیم کے گھر سے 5 لاکھ، باغبانپورہ بلال کالونی محمد شفیق کے گھر سے 3 لاکھ مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے سول لائن سے سب انسپکٹر اسلم، ٹا¶ن شپ سے شہزاد اور گارڈن ٹا¶ن سے سید محسن اختر کی گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ سے نذیر، سٹی رائے ونڈ سے سرور، اسلام پورہ سے راشد، قلعہ گجر سنگھ سے حق نواز، پرانی انارکلی سے جاوید، اقبال ٹا¶ن سے نعیم، مسلم ٹا¶ن سے ڈاکٹر ماجد، نواں کوٹ سے ذوالفقار، وحدت کالونی سے طاہر اور گارڈن ٹا¶ن سے ممتاز کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔