قومی یکجہتی کونسل کا دھاندلی کیخلاف کل ملک گیراحتجاج کا اعلان

لاہور (پ ر) قومی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی کیخلاف 26 مئی بروزاتوار ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔ اس موقع پر کونسل کے زیر اہتمام احتجاجی جلسے، جلوس، مظاہرے اور ریلیاں ہوں گی جس کی قیادت کونسل کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین کریں گے۔ کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل آفتاب احمد ملک نے کہا کہ احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے مگر الیکشن کمیشن کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔