فیصل آباد میں گرفتار عیسائی گروہ طالبان کا نام استعمال کر رہا تھا: امت رپورٹ

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان میں دہشت گردی کے عفریت کی ایک نئی شکل سامنے آئی ہے۔ امت رپورٹ کے مطابق ایسی ہی ایک واردات فیصل آباد میں ہوئی جس میں ایک مسیحی نوجوان بارودی مواد پھٹنے سے مارا گیا اور اسکے 2ساتھی گرفتار کر لئے گئے۔ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ فیصل آباد میں گرفتار عیسائی گروہ طالبان اور لشکر جھنگوی کا نام استعمال کرتے تھے۔ 3ملزمان نے پادری قیصر شان کو طالبان کے نام سے خط لکھا پھر فون پر قتل کی دھمکی دیکر 10لاکھ روپے طلب کئے۔