غیر معیاری مشروبات اور گلے سڑے پھلوں کی سرعام فروخت بیماریاں پھیلنے لگیں

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ خوراک، صحت اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ سے بیماریاں پھیلانے والے عناصر کے خلاف کاروائی نہ ہو سکی۔ غیر معیاری مشروب کی ریڑھیاں، جوس اور گلے سڑے پھلوں کی سرعام فروخت ہو رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے پیٹ کی بیماریاں پھیل رہی ہے۔ اس صورت حال کے بعد لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسیوں میں پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا۔ میو، جناح، گنگارام، سروسز، چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی میں گزشتہ روز216 سے زائد مریض آئے۔ صوبائی درالحکومت مےں شدےد گرمی اور آلودہ پانی کی وجہ سے بچے اسہال کے مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ لاہور کے مختلف ہسپتالوں مےں 200سے زائد اےسے بچے داخل ہوئے جو ڈائرےا کا شکار ہیں۔ طبی ماہرےن کا کہنا ہے کہ شدےد گرمی اور آلودہ پانی پےنے کی وجہ سے ڈائرےا کی مرض مےں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف ہسپتالوں مےں اتنی بڑی تعداد مےں مرےض بچوں کے آنے کی وجہ سے وہاں سہولتوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے بچوں اور انکے ورثاءکو شدےد مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ہے۔