عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے: ختم نبوت کانفرنس

لاہور (سٹاف رپورٹر) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی ناظم نشر و اشاعت مولانا محمد امجد خاں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی اسمبلی کے فلور پر اور اسمبلی سے باہر عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ وہ مکی مسجد انارکلی میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ جس کی صدارت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے امیر مولانا مفتی محمد حسن نے کی۔ جامعہ اشرفیہ کے نائب مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی نے کہا کہ امام العصر مولانا انور شاہ کشمیری فرمایا کرتے تھے جو ختم نبوت کا تحفظ کرے گا میں اس کی جنت کا ضامن ہوں۔ مولانا مفتی عاشق حسین شاہ نے کہا کہ ختم نبوت کا سٹیج ہمیشہ اتحاد امت کا داعی رہا ہے۔ میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی خدمات کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں مجلس کے عمائدین جہاں حکم کریں گے ہم لبیک کہیں گے۔ متحدہ جمعیت اہلحدیث کے مرکزی راہنما شیخ محمد نعیم بادشاہ نے کہا کہ قادیانیت اسلام سے بغاوت کا نام ہے۔ کسی بھی مملکت اور حکومت کا باغی برداشت نہیں کیا جا سکتا تو رسولﷺ کے باغی کو بھی ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کانفرنس سے سید رشید میاں، مولانا نعیم الدین، مولانا عزیز الرحمٰن ثانی، مولانا کفیل خان، مولانا عبدالنعیم، مولانا سید ضیاءالحسن شاہ، حامد بلوچ، مولانا محبوب الحسن طاہر، قاری محمد حذیفہ ہاشم، قری محمد اسامہ سالم اور قاری محمد فاروق عباسی سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماءنے خطاب کیا۔
 نبوت کانفرنس