طالبان سے مذاکرات کامیاب رہیں گے، امریکہ مذاکرات پر اثرانداز نہیں ہو گا: جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ

طالبان سے مذاکرات کامیاب رہیں  گے، امریکہ مذاکرات پر اثرانداز نہیں  ہو گا: جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ

لاہور (خصوصی رپورٹ) میاں نوازشریف کے طالبان سے مذاکرات، امریکہ کے مذاکراتی عمل پر اثر انداز اور پرویز مشرف کی رہائی پر اظہار خیال کرتے ہوئے جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ ان مذاکرات میں ماضی کی نسبت کامیابی کی بڑی امید نظر آتی ہے امت رپورٹ کے مطابق جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ مجھے توقع ہے کہ طالبان سے مذاکرات کامیاب ہونگے اور اس کے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔ مضبوط حکومت بننے کے سبب امریکہ بات چیت پر اثرانداز نہیں ہوں گا، مشرف واپس چلے جائیں گے، نوازشریف نے ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے، دوسروں کے ساتھ ملکر مسائل سے نمٹنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔