شہباز شریف کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی خوش آئند ہے: صائمہ شہزادی

لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پنجاب کی رہنما صائمہ شہزادی خان نے کہا ہے کہ میاں شہبازشریف کی بطوروزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی خوش آئند ہے، انہوں نے ماضی میں بھی دونوں بار اس منصب کیلئے اپنا انتخاب اپنے تعمیراتی اقدامات کی بنیاد پر درست ثابت کیا، نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف تیسری بار بھی مسلم لیگ (ن) قیادت کے اعتماد اور اہلیان پنجاب کی توقعات پر پورا اتریں گے۔