حکومت خسرہ کے خاتمہ کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرے: صائمہ شبیر

لاہور (لیڈی رپورٹر) الخدمت خواتین ٹرسٹ کی ناظمہ صائمہ شبیر نے خسرہ سے معصوم بچوں کی ہلاکتوں پر کہا ہے کہ حکومت ننھی جانوں کو بچانے اور عوام میں خسرہ سے بچا¶ کے لئے آگاہی بیدار کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت خواتین ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ہر میڈیکل کیمپ میں عوام کو خسرہ، پولیو، خناق، ہیپاٹائٹس، ٹی بی اور دیگر موذی امراض سے بچا¶ کے لئے خصوصی آگاہی دی جا رہی ہے۔