حکمرانوں کیلئے حضرت علیؓ کا طرز حکومت مثال ہے: عبدالخالق اسدی

لاہور (سٹاف رپورٹر) جشن ولادت حضرت علیؓ کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبد ا لخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالبؓ نے آغوش رسالتﷺ میں پرورش پائی اور آنحضرتﷺ نے آپؓ کی تربیت اس انداز میں کی تھی کہ علم و حلم کا کوئی گوشہ ایسا نہیں تھا جو آپ نے حضرت علی ابن ابی طالبؓ کی ذات میں منتقل نہ کیا ہو۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ حضرت علی ابن ابی طالبؓ نے اپنے عہد کو بخوبی نبھایا اسلام کیلئے آپؓ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اسلامی نظام حکومت کی جو مثال حضرت علیؓ نے پیش کی اگر آج کے حکمران ا±ن اصولوں پر عمل پیرا ہوں تو معاشرے سے تمام برائیوں کا خاتمہ اور ایک بہترین عادلانہ نظام قائم ہو سکتا ہے۔