حافظ آباد کے حلقہ این اے 103 کے 41 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ الیکشن کرائے جائیں: سائرہ افضل تارڑ

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 250کی طرح حافظ آبادکے حلقہ این اے 103کے 41پولنگ سٹیشنوں میںبھی دوبارہ الیکشن کروائے جائیں۔ انہوں نے یہ مطالبہ گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں ملک فیاض اعوان، چوہدری اسداللہ، ملک ریاض، حاجی جمشید اعوان اور حاجی مظہرعباس کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔