جی آئی ذی نے ایک ہزار سرکاری سکولوں کو 126 سائنس لیب ویڈیوز بنا کر دیں

لاہور (سٹاف رپورٹر) جی آئی ذی کی امداد و تعاون سے نویں اور دسویں جماعت کے سائنس کے بچوں کو بہتر طور پر سائنس کے مضامین پڑھانے کے لئے ایک ہزار سرکاری سکولوں کو 126 سائنس لیب ویڈیوز بنا کر دی گئی ہیں یہ ویڈیوز کیمسٹری، فزکس اور بیالوجی کے مضامین میں بنائی گئی ہیں اور پنجاب حکومت کے حوالے کرنے کے لئے منعقدہ تقریب میں سیکرٹری تعلیم محمد اسلم کمبوہ کو سونپی گئیں سیکرٹری تعلیم نے اس موقع پر جی آئی ذی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نویں اور دسویں جماعت کے بچے اور اساتدہ سائنس کے مضامین کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے۔