تحریک انصاف کے نومنتخب ارکان اسمبلی کا اجلاس آج طلب

لاہور(این این آئی) تحریک انصاف نے نومنتخب ارکان اسمبلی کا اجلاس آج ہفتہ 25 مئی کو لاہور عمران خان کی رہائشگاہ پر طلب کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود کے مطابق عمران خان رو بصحت ہیں، قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت سمیت کہیں آنے جانے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔