انشاءاللہ میاں نواز شریف قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے: پرویز اقبال جٹ

لاہور (پ ر)مرغزار کالونی ملتان روڈ کے صدر پرویز اقبال نے کہا ہے کہ کہ انشاءاللہ میاں نواز شریف قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دل میں خدمت اور حب الوطنی کا جذبہ ہو تو خدائی مدد حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پر جس طرح بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اس کی مثال نہیں ملتی اب مسلم لیگ (ن) کے قائدین پر فرض ہے کہ وہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں اور ان کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔