انسپکٹر رینجر محمد حنیف خان شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کل ہو گی

لاہور (پ ر) کراچی میں 23 اپریل کو لیاری آپریشن میں شہید ہونیوالے ڈی ایس آر لیاری انسپکٹر رینجر محمد حنیف خان شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کل بروز اتوار 11 سے 2 بجے دوپہر تک گلشن میرج ہال نزد پھاٹک امامیہ کالونی جی ٹی روڈ فیروز والا میں تقریب ہو گی۔ محمد حنیف خان شہید مسلم لیگ ن کی دیرینہ کارکن اور سابقہ ایم پی اے آپا سکینہ شاہین خان کے بیٹے تھے۔ محمد حنیف خان لانڈھی جیل میں میاں نواز شریف کی خدمت پر بھی مامور رہے۔ مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیٹا اور بیٹی چھوڑی ہے۔