امام ابو حنیفہ علم وعمل، زہدوتقوی اور عشق رسول کا پیکر تھے: قاری زوار بہادر

لاہور (سٹاف رپورٹر) جمعیت علماءپاکستان کے رہنما قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ فقہ حنفی کو قرآن و سنُت کی صحیح تشریح و تعبیر ہے۔ اسے عملاً نافذ کرکے مشکلات سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع محمدیہ رضویہ میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 90 فیصد اکثریت فقہ حنفی کی ماننے والی ہے اکثریت کی رائے کا احترام کرنا ہی جمہوریت کی روح ہے اس لئے نومنتخب حکمرانوں کو چاہئے کہ فقہ حنفی کے نفاذ کی عوام کو خوشخبری دیں۔ انہوں نے کہا کہ امام اعظم ابوحنیفہ علم وعمل، زہدوتقوی اورعشق و محبت رسول کا پیکر تھے انہوں نے ہزاروں کی تعداد میں فقہا تیار کئے۔ انہوں نے کہا کہ داتا گنج بخش علی ہجویریؒ، خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ فضیل بن ایاز کے علاوہ ہزاروں اولیا اللہ آپ کے مقلد ہیں۔