سیدنا صدیق اکبرؓ کی حیات مبارکہ پوری انسانیت کیلئے مینارہ نور ہے: راغب نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار )ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاکہ سیدناصدیقؓکے حیات مبارکہ پوری انسانیت کےلئے” مینارہ نور“ہے، صداقت ،عدالت اورشجاعت کے متلاشی خلیفة لرسول حضرت سید نا صدیق اکبرؓکی سیرت وکردار کامطالعہ کریں۔ بیمار ی کی شدت میں آپ نے سید نا صدیق اکبرؓ کو مسجد نبوی میں نماز کی امامت کےلئے اجازت فرمائی۔تاریخ اسلام کے اوراق حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ؓکی روشن زندگی، فضائل و مناقب، سیرت وکردار اور سنہری کارناموں سے بھرے پڑے ہیں۔ جسکی ضوفشانیوں سے قیامت تک آنے والے انسان رہنمائی حاصل کرتے رہیں گے۔