آئندہ سال پنجاب میں شرح داخلہ کے سو فیصد نتائج حاصل کر لیں گے: رانا مشہود
لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا” ایجوکیشنل ریفارمز پروگرام“ پورے جنوبی ایشیاءکیلئے قابل تقلید مثال ہے۔صوبہ پنجاب کے تعلیمی ماڈل کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔”پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب“ پروگرام کے مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے صوبہ بھر میں ایجوکیشن سیکٹر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔پنجاب بھر میں انرولمنٹ مہم کا آغاز 30مارچ سے ہو گا اور2018ءتک پنجاب میں شرح داخلہ کے 100فیصد نتائج حاصل کر لئے جائیں گے یہ بات انہوں نے گذشتہ روزڈیپارٹمنٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ میں انرولمنٹ مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔