”گھر مزدور خواتین کو درپیش مسائل میڈیا کی ذمہ داریاں “حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ میں سیمینار آج ہوگا

لاہور (خبر نگار خصوصی) حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان نے ہوم نیٹ پاکستان کے تعاون سے ”گھر مزدور خواتین کو درپیش مسائل۔ میڈیا کی ذمہ داریاں“ پر سیمینار کا اہتمام کیا ہے جو اس کے اپنے آڈی ٹوریم واقع C-4 ایل ڈی اے فلیٹس لارنس روڈ (نزد چائنہ چوک) لاہور میں آج 25 مارچ کو ڈھائی بجے سہ پہر ہوگا جسٹس (ر) فخر النساءکھوکھر سیمینار کی صدارت کریں گی جبکہ ڈاکٹر اعجاز منیر (سیکرٹری صحت پنجاب، محکمہ محنت) اور مہناز رفیع (سابق ممبر قومی اسمبلی) مہمانان خصوصی ہوں گے مقررین میں ڈاکٹر کیف اسلم (پروفیسر آف اکنامکس یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب) ام لیلیٰ اظہر (ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہوم نیٹ پاکستان) آئمہ محمود (ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورکنگ وومن ایسوسی ایشن) عرفان مفتی (ڈائریکٹر سیپ پاکستان) اور عنبرین فاطمہ (انچارج خواتین اور تعلیمی صفحہ ”نوائے وقت“ لاہور) شامل ہیں۔