اساتذہ کا مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ

لاہور (لیڈی رپورٹر) جائنٹ ایکشن کمیٹی اساتذہ پنجاب اور ٹیچرز یونین پنجاب کے زیراہتمام گزشتہ روز اساتذہ نے پنجاب اسمبلی کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں چوتھی مرتبہ بھوک ہڑتالی کیمپ منعقد کیا جس میں بینرز اور پلے کارڈز آویزاں کئے گئے جن پر ٹیچر پیکج پر عملدرآمد، پے سکیل کو فوری طور پر ریوائز کرنے، تعلیمی اداروں سے این جی اوز و مانیٹرنگ سیل کا خاتمہ و دیگر مطالبات درج تھے۔ اساتذہ رہنماوں رانا ارشد، سجاد اکبر کاظمی نے کہا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو 20 اپریل کو ریلی نکالی جائے گی۔